10 جولائی 2015 - 02:00
آئی ایس او کے زیراہتمام آج ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان قلب عباس کا کہنا تھا کہ دنیا کی تیسری بڑی القدس ریلی یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے، جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر تہور حیدری کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی ترجمان قلب عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشاء اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنماء خطاب کریں گے۔
لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ کراچی میں پاکسان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر سرفراز علی پشاور، چیف اسکاؤٹس انصر مہدی ڈی آئی خان، جنرل سیکرٹری مدثر عباس راولپنڈی میں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات لاہور میں زکی عباس ڈی جی خان اور رضا محسن پاراچنار میں خطاب کریں گے۔ یوم القدس انشاءاللہ روز مبین ثابت ہوگا، آئی ایس او پاکستان دنیا میں جہان بھی مستضفین ہیں، کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169